پاکستان موسمیاتی آفات سے پانچواں سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ملک ہے۔غیر متناسب بوجھ برداشت کرنے والے بوڑھے افراد اور چھوٹے بچے جو شدید گرمی یا سیلاب کے بعد پانی اور مچھر سے پیدا ہو کر پھیلنے والی بیماریوں سے سب سے زیادہ خطرے میں ہیں۔یہ رپورٹ صحت عامہ ، ہنگامی ردعمل، انخلاء اور سماجی تحفظ میں موجود خامیوں کے بارے میں بتاتی ہے جو سب مل کر بوڑھے افراد اور چھوٹے بچوں کی غیر شمار شدہ اموات کو ہوا دیتی ہیں۔ زندگی اور صحت کے حق کے تحفظ کے لیے دوسرے ممالک کو چاہیے کہ وہ فوسل ایندھن نکالنا اور جلانا بند کریں۔ جبکہ پاکستان اپنے صحت کے شعبے پر اخراجات میں اضافہ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کو بہتر بنا کر اس کو مضبوط کر سکتا ہے تاکہ بطور خاص بوڑھوں اور بچوں سمیت تمام گروہوں کے ضمن میں زیادہ موثر ردعمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

